Posts

Showing posts from October, 2023

پناہ گاہ: اسرارگاندھی

Image
 بزمِ افسانہ کی پیش کش  سترہواں ایونٹ  رنگ و آہنگ  افسانہ نمبر : 15                   *پناہ گاہ*                       اسرار گاندھی  اچانک موبائل کی آواز سے وہ چونک پڑا۔ اس نے موبائل کان سے لگایا تو دسری طرف سے ہنی کی آواز سنائی دی۔ ”کہاں پہنچے؟“ ”لکھنؤ اب بھی دو گھنٹے دور ہے۔“ ”دو گھنٹہ؟“ ”ہاں تم بنارس سے لکھنؤ کا راستہ تو جانتی ہونا۔“ ”اچھا آؤ۔ وہیں ملتے ہیں جہاں ملنا طے ہوا ہے۔“ ”او.کے.“ اس نے موبائل بند کیا اور سوچ میں ڈوب گیا۔ ہنی      جو اسے پہلی بار شعبہئ انگریزی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں ملی تھی۔ ہنی      جو انگریزی کے شعبہ میں لکچرر تھی اور پوئٹری پڑھانے کی ماہر سمجھی جاتی تھی۔ ہنی      ہاں وہی ہنی جو مذہبی تبلیغ کے لئے مشہور تھی۔ بیحد خوبصورت، مخروطی انگلیاں، روشن آنکھیں، سجے سجائے دانت اور ہیجان انگیز ہونٹ، چہرے پر بکھری بے پناہ مسکراہٹ۔ ”میں جوزف ہوں، بنارس یونیورسٹی میں شعبہئ انگریزی میں پڑھاتاہوں۔...